کتنے فیصد پاکستانی مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں؟ گیلپ سروے کےنتائج

gall1121.jpg


گیلپ پاکستان کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نے آئندہ برس ملک کے حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے ،گیلپ پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کے ا س سروے میں پاکستان سمیت 44 ممالک کے 45 ہزار سے زائدافراد نے حصہ لیا۔

جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی مستقبل سے مایوس ہیں جبکہ 43 فیصد پاکستانی آئندہ برس ملکی حالات بہتر ہونے کے حوالے سے پرامیدنظر آتے ہیں۔7 فیصد درمیانہ موقف رکھتے ہیں جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔


ملک میں آئندہ سال بہتری کی امید ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت کے مقابلے میں کم ہے۔

بھارت میں 54 فیصد افراد نے اگلے سال بہتری کی امید کا اظہار کیا ہے جبکہ 24 فیصد مایوس نظر آتے ہیں۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں 56 فیصد شہری اپنے مستقبل سے مایوس ہیں اور 24 فیصد پرامید ہیں۔

سب سے زیادہ مایوس افراد کی فہرست میں ترکی نظر آیا جہاں سکور منفی 34 فیصد رہا جبکہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ 72 فیصد افراد پرامید ہیں/


سروے میں پاکستانیوں کے مستقبل سے پُرامید ہونے کا نیٹ اسکور بھی 17 فیصد سے 2 فیصد پر آگیا ہے۔
 

Back
Top