
کراچی، کتامارمہم کیلئے بنائے گئے زہریلے لڈو بچوں نے کھا لیے، ایک بچہ دم توڑگیا
اے آر وائے کے مطابق کراچی میں سرکاری ملازم کے مبینہ طور پر کتوں کو مارنے کیلئے بنائے گئے زہریلے لڈو بچوں نے کھالیے، لڈو کھانے سے ایک بچہ دم توڑ گیا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جس کے باعث آئے روز کتوں کے کاٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، سرکاری افسران و اہلکار اکثر کتا مار مہم چلاتے ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ علاقوں میں کتوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔
کتا مار مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے کورنگی میں بھی کتوں کی بھرمار کے باعث سرکاری محکمے نے کتا مار مہم شروع کی تاہم یہ مہم علاقہ مکینوں کو مہنگی پڑی۔
سرکاری ادارے کے اہلکار نے کتوں کو مارنے کےلیے زہریلے لڈو بنائے لیکن وہ لڈو بچوں نے کھا لیے جس کے باعث ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا جب کہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر لڈو میں دوا ملا کر رکھے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا ہے۔ جن بچوں کی حالت تشویشناک ہے وہ سب اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ایک اور بیروزگار شخص نے خودکشی کرلی ہے۔محمود آباد کا رہائشی اختر امین چھ ماہ سے نوکری کیلئے دھکے کھارہا تھا اور تین روز قبل خودسوزی کی تھی۔
اخترامین تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-laddu111.jpg