
مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوسی کی جانب سے الزامات سے دستبردار ہونے اور نواز شریف سے معافی طلبی پر ردعمل دے دیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ براڈشیٹ کے سی ای اوکے انکشافات نے نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبے نقاب کردیا۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ نام نہاد احتساب کی آڑ میں نوازشریف اوران کے خاندان کوسیاسی مقاصد کے لئے نشانہ بنایا گیا،نوازشریف پرکرپشن کے الزامات انہیں عوامی زندگی سے دوررکھنے کے لئے لگائے گئے تھے۔اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1506152249470373888
واضح رہے کہ جیو نیوز کو انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوگئےہیں، انہوں نے اپنے الزامات پر معافی بھی طلب کرلی۔
جیو نیوز کو انٹرویو میں کاوے موسوی نے کہا کہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں،وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kavy-brodsheet-shehbaz.jpg