
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کےبعد وطن واپسی کے موقع پر 2 پاکستانی باکسر غائب ہوگئے ہیں، پاکستانی باکسنگ ٹیم دونوں باکسرز کے بغیرہی وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق برمنگھم میں منعقد ہونےو الی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد جب پاکستانی دستے نے وطن واپسی کیلئے تیاری کی تو 2 پاکستانی باکسرز کو غائب پایا، باکسنگ فیڈریشن نے دونوں باکسرز کی تلاش شروع کردی ہے، غائب ہونے والے باکسرز کی تمام سفری دستاویزات باکسنگ فیڈریشن کے پاس ہے۔
پاکستانی دستہ اور باکسنگ ٹیم برمنگھم سےاسلام آباد روانہ ہوچکی ہے اورآج شام کو پاکستان پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے بعد تمام ملکوں کی ٹیموں نے اپنے اپنے ممالک کا رخ کرلیا ہے، اس سےقبل سری لنکن دستے کے10ارکان کے غائب ہونے کی خبریں بھی سامنےآئی تھیں۔
سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں قیام اختیار کرنےکیلئے سری لنکن ایتھلیٹس برمنگھم میں غائب ہوگئے ہیں۔
واضح رہےکہ برطانیہ میں منعقد ہونےو الی کامن ویلتھ گیمز کے مقابلےاختتام پزیر ہوگئےہیں، پاکستان نے اس سال اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے18 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4boxerslapata.jpg