
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی، جس کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی نے جنگ بندی ختم کرنا کا اعلان کردیا، ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے بامقصد مذاکرات نہ ہونے پر سیز فائر کا معاہدہ ختم کیا جارہا ہے،جس میں قیدیوں کی رہائی ،فوجی آپریشن سمیت فریقین کے دمیان مؤثر رابطے نہ ہونے جیسے عوامل شامل ہیں۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ رہا کئے گئے قیدیوں کو دوبارہ سے گرفتار کر لیا گیا جو کے معاہدہ کی خلاف ورزی ہے، ٹی ٹی پی چیف مفتی نور ولی کے مطابق بامقصد مذاکرات کی کبھی نفی نہیں کی جو کہ شرعی اصولوں کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت پر ہونے پر وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کامیاب مذاکرات کی صورت میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
افغان حکومت کی درخواست پر اکتوبر میں دونوں فریقین کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا اب تک کوئی سیاسی حل نہیں نکل سکا، ٹی ٹی پی اور حکومت پاکستان کے درمیان فاٹا کی سابقہ حیثیت میں بحالی اور قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر اہم معاملات پر ہونے والے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ttpceasefireend.jpg