
کراچی میں کارساز روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کی ملزمہ کی ذہنی حالت کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر چنی لال کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارساز روڈ ٹریفک حادثے میں ملوث خاتون کو ذہنی امراض کا شکار قرار دینے کی کوشش ناکام ہوگئی، جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے ملزمہ کے میڈیکل چیک اپ کے بعد ان کی ذہنی حالت کو درست قرار دیدیا ہے۔
ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ ملزمہ کو 19 اگست کو جناح اسپتال لایا گیا، جب انہیں اسپتال لایا گیا تو ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی اور ان کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریض ہیں تاہم وہ ملزمہ کی میڈیکل ہسٹری کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نا کرسکے۔
ڈاکٹرچنی لال نے کہا کہ ملزمہ کے میڈیکل چیک کے بعد یہ ثابت ہوا کہ ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے،ا نہوں نے نا اسپتال میں خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی نا ہی کوئی اور ایسی چیز سامنےآئی جس کی بنیاد پر ان کی دماغی حالت پر شبہ کیا جاسکتا، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پیر کی شام کراچی کے کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے گاڑی کی ڈرائیور خاتون کو گرفتار کرلیا تھا بعد ازاں ملزمہ کے وکلاء اور اہلخانہ نے انہیں ذہنی مریض قرار دینے کی کوشش کی جس کے بعد ان کو میڈیکل چیک اپ کیلئے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات منتقل کردیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8dimaghihaladrustqrarras.png