کارساز حادثہ کیس،ملزمہ کی طرف سے کیا آفر ہوئی؟

2karsazwaqiiaksjsjoffer.png

کراچی کے علاقے کارساز پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبہ آمنہ کے چاچا اور مرحوم عمران کے بھائی نے بتایا کہ انہیں ملزمہ نتاشا کو بچانے کیلئے تاحال کوئی آفر نہیں کی گئی۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاں بحق آمنہ کے چاچا نے بتایا کہ’ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے شرمیلا فاروقی نے مرحوم بھائی کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملزم کو سزا دلوانے تک مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں اور جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے۔


آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کارساز حادثہ کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اگر اس طرح کی کوئی صداقت ہوتی تو پولیس کا رویہ بھی تبدیل ہوتا ، پولیس نے پیشہ وارانہ انداز میں کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی حقائق کی بنیاد پر عدالت میں چالان پیش کریں گے۔
 

Back
Top