
پنجاب کے ضلع خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہیں جس کے بعد انہیں سپر د خاک کردیا گیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہیدافسران کی نماز جنازہ لاہور، ملتان اور خانیوال میں ادا کی گئیں، نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سمیت اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے میتوں کو کندھا بھی دیا۔
آئی ایس آئی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی ونگ نوید صادق نے 2002 میں بطور سب انسپکٹر پولیس فورس جوائن کی، 2009 میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے پر آئی ایس آئی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے، کیریئر کے دوران نوید صادق نے کالعدم تنظیموں کے ملک میں چھپے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے قابل ذکر کارنامے سرانجام دیئے، نوید صادق کی اہلیہ بھی سی ٹی ڈی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔۔
نویدصادق شہید نے ملک میں داعش کی اعلی کمانڈ تک رسائی حاصل کی اور فیصل آباد میں ان کی اصل کمین گاہ کا پتا چلا کر آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو بے اثر کیا، اسی طرح گوجرانوالہ میں دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگایا، اپنی یونٹ کے دو انسپکٹرز کو شہید کرنے والے نیٹ ورک کا پتا چلایا۔
خانیوال میں نوید صادق افغانستان سے آپریٹ ہونےو الے ایک نیٹ ورک کو توڑنے کے خفیہ مشن پر تھے جب دہشت گردوں نے انہیں ساتھی ناصر عباس سمیت فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ish1h12h11.jpg