
ڈیرہ بگٹی کے علاقے اُچ شریف میں او جی ڈی سی ایل نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کے ذخائر دریافت کر کے پیداوار شروع کر دی۔
اس منصوبے کے تحت 1,345 میٹر گہرائی سے کھدائی کے ذریعے یومیہ 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکالی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا اُچ گیس پروسیسنگ پلانٹ اس گیس کو اُچ پاور لمیٹڈ کو فراہم کر رہا ہے، جس سے کمپنی کو 41.02 ارب روپے کا متوقع منافع ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق، او جی ڈی سی ایل قومی توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے اپنے اہداف پر عمل پیرا ہے۔ اس پیش رفت کو توانائی کے شعبے میں اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔
اس سے قبل او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے خیرپور ضلع میں بھی گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے، جو کمپنی کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ogdcsllsgaggadsoc.png