
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت مزید 16 ممالک میں اپنے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’گوگل والٹ‘ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے اور صارفین کو محفوظ اور جدید ادائیگی کے نظام فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ گوگل والٹ، جو پہلے ہی دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے، اب دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے دوران پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوو سمیت 16 نئے ممالک میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں گوگل والٹ کی سہولت نئے سال کے آغاز، جنوری 2025 میں متعارف کرائی جائے گی، جو پاکستانی صارفین کے لیے ایک اہم اور مثبت خبر ہے۔
گوگل والٹ: کیا ہے؟
گوگل والٹ ایک جدید ڈیجیٹل پرس ہے، جو صارفین کو ان کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹ، اور دیگر ڈیجیٹل دستاویزات کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین نہ صرف ادائیگی کرسکیں گے بلکہ رقم وصول کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔کمپنی کے مطابق، گوگل والٹ کو انتہائی محفوظ اور جدید انکرپشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں محفوظ کی گئی معلومات انکرپٹڈ ہوتی ہیں، جو کسی غیر متعلقہ شخص کے لیے قابل رسائی نہیں ہوتی۔ اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل کرلے، تب بھی وہ اسے استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کی تفصیلات مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں۔
گوگل والٹ صارفین کو ہر ادائیگی پر منفرد کوڈ فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے خریداری کے عمل کو مکمل کیا جاتا ہے۔ یہ سہولت ادائیگی کی معلومات کو محفوظ طریقے سے پروسیس کرتی ہے، جس سے صارفین کا ڈیٹا مکمل تحفظ میں رہتا ہے۔
گوگل والٹ کی متعارف کرانے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں انقلاب آنے کی توقع ہے۔ یہ نظام خاص طور پر چھوٹے کاروباری حضرات اور ای کامرس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور صارفین کو کیش لیس ٹرانزیکشنز کی سہولت میسر ہوگی۔- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ggglwwallet.png