ڈیتھ اوورز میں حارث اوور کی شاندار بولنگ ایکسپرٹس کی توجہ کا مرکز

haris-rauf-bowln12.jpg


آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی باؤلر حارث روؤف ڈیتھ اوورز میں اپنی شاندار بولنگ کی بدولت کرکٹ ایکسپرٹس اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

کھیلوں کے صحافی فیضان لاکھانی کی جیو نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 کرکٹ میں 16 سے20 اوورز کو ڈیتھ اوورز قرار دیا جاتا ہے، یہ باولنگ کرنے والی ٹیم کیلئے سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس دورانیہ میں رنز کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور باؤلرز کی پٹائی معمولی بات سمجھی جاتی ہے۔


بیٹنگ کیلئے سب سے سازگار سمجھے جانے والے ان ڈیتھ اوورز میں پاکستانی باؤلر حارث روؤف نے 2 میچز کے دوران صرف ایک باؤنڈری کا نقصان اٹھایا اور سب کو حیران کردیا۔


فیضان لاکھانی کے مطابق حارث روؤف نے پہلے بھارت اور بعد میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو ڈیتھ اوورز کے دوران بھی بڑی شاٹس کھیلنے اور رنز جوڑنے سے باز رکھا یہی وجہ ہے کہ دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کرنی والی پاکستانی کی مخالف ٹیمیں ایک بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی ہیں۔

دونوں میچز میں حارث روؤف نے ڈیتھ اوورز کے 2-2 اوور کروائے اور صرف 23 رنز دیئے جن میں 2رنز ایکسٹراز کے تھے، ان چار اوورز میں انہیں صرف ایک باؤنڈری کا نقصان ہوا جبکہ انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ بھی دکھایا۔


حارث روؤف نے24 جنوری 2020 کو ڈیبیو کے بعد اپنے کیریئر کے دوران 25 میچز کھیلے اور 33 وکٹیں حاصل کی ہیں، ڈیتھ اوورز میں حارث روؤف کا اکانومی ریٹ 7اعشاریہ89 ہے جسے ماہرین ٹی 20 کرکٹ کا بہترین قرار دیتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top