
سڈنی کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عامر جمال نے پہلی سیریز میں اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے کے بعد ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔
قومی فاسٹ باولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیرز کے دوران 18 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا اور کسی ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زیادہ سکور اور 6 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1743137225653534911
عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گیند سے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے کے بعد 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور مخالف ٹیم کیلئے ہدف 313 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عامر جمال نے 21 اعشاریہ 4 اوورز میں بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 69 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عامر جمال سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 80 سے زیادہ رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ عمران خان نے 1983ء میں یہ کارنامہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ نوجوان آل رائونڈر عامر جمال اس سے پہلے ایک ہی ٹیسٹ سیریز کے دوران 100 سے زیادہ رنز سکور کرنے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان سے پہلے وسیم اکرم اور عمران خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ عامر جمال اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کے دوران 50 رنز سکور کرنے کے ساتھ 5 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7amirjamamimtankhsnskhd.png