ڈکی بھائی کو بھارت میں اپنا اکاؤنٹ بین ہونیکا ڈر، جواب دئیے بغیر نکل گئے

b1_HDQ8Ymcnldhxe.jpg


معروف یو ٹیوبر ڈکی بھائی جو اپنے کسی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے تو صحافی نے اس سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا انفلیوئنسر ہونے کے ناطے پاکستان اور بھارت کشیدگی پر کیا کہنا چاہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ میرا ابھی ذاتی مسئلہ چل رہا ہے اس کو حل کرنے کے بعد اس پر آئیں گے۔

ن لیگی سپورٹر پرویز سندھیلہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ان سے معاشرہ تباہ کرالو،اخلاقیات کا جنازہ اٹھوالو،گالیاں نکلوالو،لیکن بھارت کو کچھ نہیں کہنا
https://twitter.com/x/status/1918218750223962586
ایک صارف نے لکھا کہ باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ جو مال دے گا آپن ادھر جائے گا۔ یہ ملک ریاست پہچان سب پرانی باتیں ہیں آج کے دور میں سب سے بڑی دلالی پیسوں کیلئے ویوز لینا ہے۔ اب ڈکی حرامی بھائی پاگل تھوڑی کہ بھارت کیخلاف دو لفظ بول کر اپنی ویوز کی دلالی پر ٹانگ مارے۔
https://twitter.com/x/status/1918191992674128302
سحر خان نے لکھا کہ پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ویوز اور پیسے کے لالچ میں اخلاقیات، حب الوطنی اور سچائی سب کچھ بیچ ڈالا!
https://twitter.com/x/status/1918231048254538010
ڈکی بھائی کو نیشنل ہائی وے پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے مقدمے نامزد تھے اور اس مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہائے جہاں انہیں حفاظتی ضمانت مل گئی۔

ڈکی بھائی پر خطرناک سٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا مقدمہ تھا

دوسری جانب پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
https://twitter.com/x/status/1918175870541545951
ایک صحافی نے اُن سے پاک بھارت تعلقات پر ان کے خیالات دریافت کیے۔ جنت مرزا نے اس سوال پر خاموشی اختیار کی اور اشارے سے بتایا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
Abay Kon ho tm log... Pehlay aise logon ko follow krte ho ... Tmhari bewakofi. Phr in se expect krte ho k yeh her issue pe stance Len gay aur qoum ko guide kren gay... Bewakofi pro max
 

Back
Top