
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے متنازع بیانات اور اقدامات کے باعث میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں انہوں نے اب ایک نیا روپ دھار لیا ہے۔ انہوں نے اس بار سپر ہیرو کا روپ دھار لیا اور یہ روپ اپنا کر انہوں نے ڈیجیٹل کارڈز (این ایف ٹیز) اپنے مداحوں کے لیے پیش کردیے ہیں۔
لیکن امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کو ان کی یہ حرکت پسند نہیں آئی اور انہوں نے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ٹرمپ نے بڑے اعلان کا دعویٰ کیا تھا اور اس کے ساتھ ڈیجیٹل کارڈز فروخت کیلئے پیش کیے ہیں او رسب کے سب کارڈ فروخت ہوگئے ہیں۔
کلکٹ ٹرمپ کارڈ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر سابق صدر کے ڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ہر ایک کی قیمت 99 ڈالرز رکھی گئی تھی۔
یہ سب ڈیجیٹل کارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انداز کے ہیں، کسی جگہ وہ سپر ہیرو بنے ہوئے ہیں تو کہیں خلاباز، کاؤ بوائے، گالفر اور بھی دیگر شکلوں میں سابق امریکی صدر ان کارڈز پر جلوہ گر ہوئے ہیں اور 12 گھنٹے کے اندر تمام 45 ہزار ڈیجیٹل کارڈز فروخت بھی ہوگئے اور اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ 44 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ یہ بیس بال کارڈ یا ایسے ہی دیگر کارڈز کی طرح کی کلیکشن ہے۔
دوسری جانب جو بائیڈن نے بھی بڑا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی کم کر رہے ہیں، انہوں نے ریسپکٹ فار میرج ایکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں، برٹنی گرینر کو بھی واپس امریکا لے آئے ہیں، اس وقت پٹرول کی قیمتیں سال میں سب سے کم ہیں، ایریزونا میں دس ہزار نئی نوکریوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1603455603606798378
ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس اعلان کے بعد سے ہی وہ مختلف حوالوں سے مزید خبروں کی زینت بن رہے ہیں اب انہوں نے اپنا ایک نیا چہرہ دنیا کو متعارف کرایا ہے جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا روپ دھارا ہوا ہے اور اس کے ڈیجیٹل کارڈز اپنے مداحوں کے لیے پیش کر دیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/trumpa1h1.jpg