ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اور اچھی خبر، اہم کیس خارج

trump1h11ih21.jpg


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور اچھی خبر مل گئی، عدالت نے خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت میں سامنے آئی جہاں کے ایک جج نے امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کردہ خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر کیس خارج کیا،امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اس کیس کا خارج ہونا ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اگر یہ الزامات ثابت ہوجاتے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی۔

فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیس خارج ہونے پر خوشی ہے، امید ہے کہ اس کیس کا فیصلہ دیگر مقدمات پر بھی اثر انداز ہوگا، عدالتی نظام کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے سلسلے کا خاتمہ ہونا چاہیے، ڈیموکریٹس کی حکومت محکمہ انصاف کو معاون بنا کر مجھ پر سیساسی وار کرتا رہا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے عہدے کے اختتام کے بعد وائٹ ہاؤس چھوڑتے ہوئے خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لےجانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اگست2023میں ایف بی آئی نے ان کی رہائش گا ہ پر چھاپہ مارا اور تقریبا 100کے قریب خفیہ دستاویزات برآمد کی۔
 

Back
Top