
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی نشریاتی ادارےسی این این پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا نو ٹس بھجوادیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ فورٹ لاڈررڈیل میں خبررساں ادارے سی این این کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سی این این نے بے تنقید کرتے ہوئے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
سابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ سی این این نے مجھ پر نسل پرست، بغاوت پسند ہونے، ہٹلر اور روسی حامی جیسے گھناؤنے، ہتک آمیز اور جھوٹےالقابات سےپکارا، خبررساں ادارےنے مجھے سیاسی طور پر شکست دینے کیلئے بدکاری جیسے الزاما ت عائد کیے اور باقاعدہ ایک منظم مہم چلائی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سی این این نے ایک سرکردہ میڈٰیا ہاؤس ہونے کی اپنی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے میرے خلاف مہم میں اپنا اثررسوخ استعمال کیا، سی این این کی مجھ پر تنقید کی تاریخ بہت پرانی ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں اس تنقیدی مہم کو مزید تیز کردیا گیا ہے کیونکہ سی این این کے کرتاردھرتاؤں کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال امریکہ میں ہونے والے صدراتی انتخابات جیت لیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کے دعوے میں سی این این کی جانب سےنشر کردہ رپورٹس کی فہرست بھی پیش کی،جن میں سے ایک میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ ہٹلر کے ساتھ کیا گیا، اس حوالے سے رواں برس جنوری میں سی این این کے ایک پروگرام ہوسٹ فرید زکریا نے جرمن آمر کی فوٹیج بھی نشر کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8trumcbnnn.jpg