ڈنمارک کا معروف پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزا دینے سے انکار

12waseemvissdeenmark.png


بیرون ملک جا کر سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے والے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے پابندی لگنے کے بعد اب ڈنمارک کی طرف سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم کو یورپ کا ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم نے 4 اکتوبر 2024ء کو یورپ میں واقع ملک مالٹا میں شیڈول عالمی ٹائٹل کے مقابلہ میں شرکت کرنی تھی تاہم ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے وہ اس مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کا پاسپورٹ 40 دنوں تک ڈنمارک کے سفارتخانے میں پڑا رہا جس کے بعد ان کی ویزا درخواست مسترد کرنے کے بعد پاسپورٹ واپس کر دیا گیا۔ محمد وسیم اس وقت لندن میں اپنے کوچز کے ساتھ عالمی ٹائٹل مقابلے میں شرکت کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہیں مقابلے کی تیاری کرنے کے لیے ایونٹ سے پہلے مالٹا پہنچنا تھا۔


عالمی باکسر محمد وسیم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 2 دفعہ کا عالمی چمپئن رہ چکا ہوں، میرا ویزا مسترد کر کے کہا گیا کہ میں مالٹا میں پہنچ کر وہاں غائب ہو جائوں گا۔ میں ساری دنیا میں عالمی مقابلوں کے لیے سفر کرتا ہوں اور مالٹا میں 4 اکتوبر کو ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے بینٹم ویٹ ٹائیٹل کے لیے مقابلہ شیڈول ہے جس کی تیاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بینٹم ویٹ ٹائٹل میں اپنے حریف سابلیو سیبیک کوہلو کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے پرامید تھا تاہم میرا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میری حکومت پاکستان، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے ویزا دلوانے میں مدد کریں تاکہ میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شرکت کر سکوں، یہ ایونٹ میرے لیے انتہائی اہم موقع ہے جسے میں گنوانا نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ 20 اگستہ 1987ء بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہونے والے 36 سالہ باکسر محمد وسیم کو باکسنگ کی دنیا میں فالکن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے 2018ء اور 2022ء میں ہونے والے مقابلوں میں عالمی چمپئن رہ چکے ہیں اور ورلڈ فلائی ویٹ ٹائتل جیت کر پاکستان کا نام عالمی طور پر روشن کر چکے ہیں۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
he shall apply for Bulgaria visa and then with that he can fly do denmark because they both are in shengan.Bulgaria will give him visa because Bulgaria and Pakistan both are booka nanga countries.
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
ھزارہ ھے۔ بہت خدشہ ھے کسی سٹیج پر سیاسی پناہ یا پناہ گزیں کے ویزے کی درخواست ڈالے گا۔ پاکستاں کے حالات بھی ویزوں کے لئیے موزوں نہیں۔
 

Back
Top