
ڈنمارک میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1683978020774907904
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون مدد کے لیے پولیس کو بھی پکار رہی ہے لیکن ڈچ پولیس بجائے خاتون کی مدد کرنے اور قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے اس خاتون کو ہی حراست میں لے لیتی ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے گزشتہ روز ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔
عراق، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور مراکش سمیت متعدد مسلم ممالک کی حکومتوں نے اس واقعے پر احتجاج کیا، جبکہ عراق نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو ملک میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے حوالگی کا مطالبہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/denamkarhaa.jpg