ڈرون کیمرے رکھنے والے ہوشیار،حکومت نے رجسٹریشن لازم قرار دے دی

4dronnereggsgs.png

وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمروں کی سول ایو ی ایشن میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کردیئے ہیں، رولز کے مطابق ڈرون کیمرے رکھنے والے شہری سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹریشن کروائیں۔

رولز کے مطابق 4 ماہ میں ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، رجسٹریشن کروانے والوں کو "ریموٹ پائلٹ لائسنس " جاری کیا جائے گا، اس لائسنس کی معیاد 3 سال ہوگی، ڈرون کیمروں کی بارڈر اور ممنوعہ علاقوں میں اڑان پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔


رولز میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کی 6 کلومیٹرکی حدود میں ڈرون کو اڑانے پر پابندی ہوگی، ڈرون کیمروں کے حادثات کی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا،ڈرونز کی سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز سے انسپکشن بھی لازمی ہوگی ، انسپکشن کے بغیر ڈرون کو اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رولز کی خلاف ورزی پر ڈرون رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رولز کے مطابق ڈرون کیمروں کو وزن کے اعتبار سے 4 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،ان کیٹیگریز میں شامل ڈرون کیمروں کی درآمد و برآمد کی بھی اجازت ہوگی، تاہم ڈرون کیمروں کی درآمد کیلئے وزارت دفاع سے کلیرئنس لینا لازمی ہوگا۔

وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ ڈرونز پالیسی کے حوالے سے حکومتی سطح پرسیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن کمیٹی قائم ہوگی جس میں ڈی جی ایئر پورٹس اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے سربراہ شامل ہوں ، ڈرون رولز میں تبدیلی یا ترمیم کیلئے وزیراعظم سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔
 

Jaguar707

MPA (400+ posts)
Registration of drone is very much needed in Pakistan because of general lack of common sense and threat to aviation
 

TMT

MPA (400+ posts)

Yeh GHULAMANA Ruwaiya Punjab kay DNA mein hai —— Har koi inhein INVADE karta raha hai —- Ab yeh adi ho chukay hei —— NO SELF RESPECT 🔥

Not to generalise about all Punjabis but the enemy planned well on how to manipulate the majority
 

Back
Top