
ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤجاری ہے،انٹربینک میں ڈالر 211 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ 2022 میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 16.5 فیصد کی کمی کے ساتھ ایشیا کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی قرار دے دیا گیا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فںڈ کے بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی میں طویل تاخیر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے ملکی معیشت پربہت برا اثر پڑا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صرف 8 جون کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے میں 5.1 فیصد کمی آئی،جس کی وجہ سے یہ جاپانی ین، جنوبی کوریائی وون اور بنگلہ دیش ٹکا سمیت 13 دیگر ممالک کی کرنسیوں کی فہرست میں سب سے آخر میں ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کرنسی کے بعد ین (15 فیصد کمی)، وون (8.1 فیصد) اور ٹکا (7.22 فیصد) کمی کے ساتھ ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی۔
ایشیا کی بہترین کرنسیاں جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں سب سے کم قیمت کھو چکی ہیں وہ ہانگ کانگ ڈالر، سنگاپور ڈالر اور انڈونیشیا کے روپیہ تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asia-pkr-dollar-wst.jpg
Last edited: