ڈالر کی قیمت 177 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

dollar-rp-haftware-psx1112.jpg


روس اور یوکرین کے درمیان تنازعاور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، روپے کے مقابلے میں ڈالر177 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

آج ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ خام تیل کی عالمی قیمت بڑھنا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیز رہی۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے سے تجاوز کرگئی اور 72 پیسے کے اضافے سے 177.11 روپے کی سطح پر بند ہوئی

https://twitter.com/x/status/1497164441330331677
اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، گزشتہ روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے روز بدترین مندی دیکھنے کو ملی۔

Clipboard04.jpg


آج کاروباری دن کے اختتام پر 153 پوائنٹس اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ 43,984.24 پر بند ہوئی
 

Back
Top