
ڈالر کی قیمت نے پچھلے پرانے تمام ریکارڈ توڑدئیے،پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین کرنسی بن گئی
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 299 روپے ایک پیسے کا ہوگیا اور 300 روپے کا ہندسہ عبور کرنے کیلئے 99 پیسے سے دوری پر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1693954041972465908
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے ہوا،انٹربینک میں ڈالر کی خرید وفروخت 299 روپے ایک پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا، بعض اطلاعات کے مطابق 317 سے 320 کا مل رہا ہے۔
گذشتہ دنوں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 304 روپے تک پہنچی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 35 پیسے مہنگا ہو کر 297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد 304 روپے پر پہنچ گئی۔ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی شدید دباؤ کا شکار رہا۔
دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھنے کو آئی اور 30 پوائنٹس کمی کیساتھ 100 انڈیکس 47417 پر پہنچ گیا

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bulandh1h11121.jpg