
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی شدید مندی کا شکار
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.63روپے پر پہنچ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1458024609207488513
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور 49 پیسے کےاضافے کے بعد ڈالر 170 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔
فاریکس ماہرین کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر کی خریداری ہورہی ہے جبکہ معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر ملنے سے ترسیل بہتر ہوگی
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید مندی دیکھنے میں آئی۔آج سٹاک مارکیٹ میں 715 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوبیٹھی۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 715 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 46399 پوائنٹس پر بند ہوا جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ 100 انڈیکس میں 1.52فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-121.jpg