
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 184 روپے 44پیسے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت182 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 44روپے 70 پیسے ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1516347992055468034
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر کی قیمت 2 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں سینکڑوں پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچیج 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 333 پر پر چلا گیا جبکہ کاروباری افراد کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dolak1h121.jpg