ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، 174 روپے پر آگیا

psx-dollar-pkr2131.jpg


آئی ایم ایف کی امداد ملنے پر ڈالر کی قیمت میں واضح کمی۔۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر 174 روپے پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے کو ملی جسکی وجہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی امداد بتائی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 4 پیسے کمی دیکھنے کو آئی اور ڈالر 175 روپے 52 پیسے سے کم ہوکر 174 روپے 48 پیسے پر آگیا۔

https://twitter.com/x/status/1489547380492017666
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت مزید کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 567 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے لیکن مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔
 

Back
Top