ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

psx12113.jpg


کافی عرصے سے تنزلی کا شکار روپے کی قدر میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں واضح برتری دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مسلسل کئی دن تنزلی کے بعد آج روپے نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1476506381704441856
رپورٹ کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں جب کاروبار شرو ع ہوا تو امریکی ڈالر 178روپے24 پیسے پر ٹریڈ ہورہا تھا جو کاروبار کے اختتام تک 73 پیسے کی واضح کمی کے بعد 177روپے51 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہونے کے بعد 180 روپے تک فروخت ہوا ۔

معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ کے سامنے آنے کے بعد آئی ایم ایف کے اعتماد بحالی کے اثرات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی ہے، تاہم یہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا۔


دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 156 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 44ہزار590 کی سطح تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس کاروبار کے اختتام تک156اعشاریہ09 پوائنٹس اضافے کے بعد 44ہزار416 اعشاریہ 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

c7fa7fdf-1afa-4e46-baa6-39cd010e71e2.jpg
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
oye hoye hoye hoye, zabardast kami hay bahi, bohat zabardast kai hay, ab tou dekho kesay rupaya dollar ko maat deta hay aur dekhna kesay har cheez sasti hoti hay.... zulm khuda ka, pooray 73 pesay ki kami.....
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
روپیہ کی قدر نیازی دور اقتدرا میں ستر روپے بڑھی ہے آج تہتر پیسے کم ہوی تو کونسا اچھلنے کی ضرورت ہے آرام کرو ابھی دلی دور است ، کم ازکم اتنی غیرت تو ہونی چاہئے کہ ستر روپے تک کمی کو کمی نہ کہا جاے اس کے بعد کم ہوتو خبر لگانا تمہارا حق ہے
 

Back
Top