
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردی ٹوئٹر پیغام کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور ڈالر 186 روپے کو چھونے لگا۔
کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 48 پیسے کااضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے 92 پیسے ہوگئی
https://twitter.com/x/status/1516711142273466374
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 187 روپے تک پہنچ گیا
ایک بار پھر پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار رہی اور 390 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس کا حجم 45,943.16 پر آگیا اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
آج مندی کے باعث سٹاک مارکیٹ 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr-psx111.jpg