
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی مسلسل کم ہونے والی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے سٹاک ایکسچینج میں آج بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 197 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 197 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1532679815408623616
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج شدید مندی دیکھنے میں آئی ۔ اسٹاک ایکس چینج میں 923 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

شدید مندی کے باعث سٹاک مارکیٹ 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھی
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.14 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 67 لاکھ 3 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psxj1h221-dol11.jpg