
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی۔۔ ڈالر ایک بار پھر 170 روپے پر پہنچ گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہوا تھا لیکن ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں4 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 169 روپے 97 پیسے سے 170 روپے ایک پیسے پر پہنچ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1456217908170956804
آج کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی اور ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر پھر بڑھنے لگی اور ڈالر 4 پیسے اضافے کیساتھ 170 پر بند ہوا۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، کاروباری دن کے اختتام پر 186 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 47 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج ایک وقت ایسا بھی آیا جب سٹاک مارکیٹ گراؤٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھی اور 47 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تیزی آنا شروع ہوگئی اور 186 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس دوبارہ 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا اور 47 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx12.jpg