ڈالر کی قلت، غیرملکی شپنگ کمپنیوں کا پاکستان میں کام معطل کرنے پر غور

ship1111h1h.jpg

ڈالر کی قلت کے باعث ایکسپورٹ کے لیے خطرہ بڑھ گیا،غیرملکی شپنگ کمپنیوں نے پاکستان میں خدمات کی فراہمی معطل کرنے پر غور شروع کردیا،

شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز کی ادائیگی نہ ہونے اور کارگو میں نمایاں کمی کے سبب خدمات معطل کرنے پر غور کر رہی ہیں، پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ وزارتوں، اسٹیٹ بینک کو ارسال کردہ خط میں شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کہا غیرملکی شپنگ کمپنیوں کی خدمات معطل ہونے سے پاکستان کی برآمدات جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا، شپنگ کمپنیوں کی خدمات معطل ہونے سے برآمدی کارگو کی ترسیل بند ہوجائے گی۔

پاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے وزیر تجارت نوید قمر، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری اور گورنر اسٹیٹ بینک کو خط میں ممکنہ نتائج کی نشان دہی کرتے ہوئے اپیل کردی۔

متعلقہ وزارتیں اور اسٹیٹ بینک شپنگ کمپنیوں کو فریٹ چارجز کی ادائیگی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر برآمدات رکنے سے معاشی صورتحال اور مخدوش ہونے کا خدشہ ہے۔

شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف کے مطابق سرحدی ممالک کے سوا پاکستان سے تقریباً تمام بین الاقوامی رسد سمندر کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔

کسی بھی قسم کی رکاوٹ پاکستان کی عالمی تجارت کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ اگر پاکستان سے بین الاقوامی تجارت کا سلسلہ رک گیا تو معاشی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کارگو کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے غیرملکی شپنگ لائنز پہلے ہی پاکستان میں اپنی خدمات بند کرنے پر غور کر رہی ہیں،اب ڈالر کی قلت کی وجہ سے فریٹ کی ادائیگیاں رکنے سے شپنگ کمپنیوں کا خدمات جاری رکھنا مشکل ہورہا ہے،غیرملکی شپنگ کمپنیوں کو فریٹ کی مد میں سالانہ 5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔
 
Dr Adam

President (40k+ posts)
Disaster is around the corner but don't understand what this Establishment is thinking???
Are they really serious to defend and safeguard Pakistan's interests???
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
Disaster is around the corner but don't understand what this Establishment is thinking???
Are they really serious to defend and safeguard Pakistan's interests???
In 1971, traitor army sacrificed half the country to keep their power. Now they are sacrificing country’s finances to stay in power at any cost.
 
Meme

Minister (2k+ posts)
In 1971, traitor army sacrificed half the country to keep their power. Now they are sacrificing country’s finances to stay in power at any cost.
کیوں عمران زادے ملک میں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ کیا چھ مہینے بعد الیکشن ہوں گے تو نیازی دنیا میں نہیں ہو گا؟؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کیوں عمران زادے ملک میں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ کیا چھ مہینے بعد الیکشن ہوں گے تو نیازی دنیا میں نہیں ہو گا؟؟
اگر ۶ مہینے بعد الیکشن کروانے کی گیرنٹی مل جاتی تو سارا مسئلہ ہی ختم تھا۔ عمران زور اس لئے لگا رہا ہے کیونکہ اسے پتا چلا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملکر اس سال بھی عام انتخابات کروانے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ جو کہ آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے
 
چپ کر بے عمران زادے امریکی سازش کا بیانیہ تو چھوڑ دیا ہے اب نیازی نے۔ بتا نا کہاں ہے امریکی سازش کا بیانیہ؟ اسٹبلشمنٹ بھولتی نہیں ہے۔ جو نیازی نے نام نہاد امریکی سازش کے بیانئے پہ فوج کیساتھ جو کیا ہے اسٹبلشمنٹ میں کوئی نشئی ہی ہوگا جو اسے اگلا الیکشن لڑنے دے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
چپ کر بے عمران زادے امریکی سازش کا بیانیہ تو چھوڑ دیا ہے اب نیازی نے۔ بتا نا کہاں ہے امریکی سازش کا بیانیہ؟ اسٹبلشمنٹ بھولتی نہیں ہے۔ جو نیازی نے نام نہاد امریکی سازش کے بیانئے پہ فوج کیساتھ جو کیا ہے اسٹبلشمنٹ میں کوئی نشئی ہی ہوگا جو اسے اگلا الیکشن لڑنے دے۔
کھوتے
باجوہ غدار نے ستمبر ۲۰۲۱ میں اپنے جیسے غدار حسین حقانی کو ہائر کیا تاکہ وہ واشنگٹن میں عمران کیخلاف اور باجوہ کے حق میں لابنگ کرے۔ امریکہ کو پیغام دیا گیا تھا کہ عمران اس کے خلاف ہے تاکہ وہ باجوہ کے رجیم چینج آپریشن کو سپورٹ کریں۔ وہ تو جب عمران خان نے امریکیوں پر الزام لگانا شروع کیا تو تب ان کو سمجھ آئی کہ باجوہ غدار ان کیساتھ بھی ہاتھ کر گیا تھا
 
Abdullah9

Senator (1k+ posts)
Disaster is around the corner but don't understand what this Establishment is thinking???
Are they really serious to defend and safeguard Pakistan's interests?
Why should they worry? All the happenings are by design, this establishment has nothing to do with nationalism. "Menoon dollar wekha mera mood bana."
 
Back
Top