
ملک میں ڈالر کی عدم دستیابی سے آئی ٹی سیکٹر متاثر ہورہا ہے،پاکستان جو پہلے ہی مختلف بحران کا شکار ہے اب آئی ٹی سیکٹر میں بھی اثرات نظر آنے لگے، کراچی کی بندرگاہ پر لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان کے کنٹینر کھڑے ہیں۔
آئی ٹی مصنوعات کے درآمد کنندہ محمد رضوان بٹ نے بتایا کہ پرنٹرز، کپیوٹرز اور دیگر مصنوعات کی عدم دستیابی سے مشکلات ہورہی ہیں، مصنوعات کی کلیئرنس نہ ہوئی تو اشیاء کا فقدان پیدا ہوگا، آمدن بھی متاثر ہوگی،سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کنٹینر کی جلد کلیئرنس کو یقینی بنائے۔
https://twitter.com/x/status/1611689101639536640
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہ گئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی مزید کمی ہوگئی ہے،غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی، وزارت خزانہ کے مطابق جلد سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی رقم ملنے کے امکانات ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں دس ارب ڈالر ہیں، ہیں کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب ڈالر کا زرمبادلہ ہے،آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar1h112.jpg