ڈالر کی اونچی اڑان تھم نا سکی،انٹر بینک اور اوپن میں مارکیٹ میں12روپے کافرق

11dollaroonciuranaibarphir.jpg

حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں استحکام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، انٹربینک میں آج ڈالر 1 روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوگیاہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 219 روپے86پیسے میں فروخت ہونےو الے امریکی ڈالر کی قدر میں آج 1روپیہ 56پیسےاضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 221 روپے42 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567103276797120514
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تقریبا 12 روپےکا فرق پیدا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567122940461813761
معاشی تجزیہ کار فہد عرفان کے مطابق اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں قیمتوں کے فرق کی ایک وجہ ڈالر کی افغانستان کے راستے پاکستان سے باہر اسمگلنگ ہے، اسی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ریٹ ہائی ہے وگرنہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہے۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
وہ وردی والے بھائی کہاں ہیں جو معاشیات پر پریس کانفرینس کرنے آ جاتے تھے؟؟؟؟
Somebody was saying k Internet ki wire pey Boot rakh k kharay hein shaed ta k YouTube na chalay.
 

Back
Top