
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی بھی برقرار ہے۔
انٹر بینک میں آج ایک امریکی ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرتے ہوئے 172 روپے 78 پیسے تک پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر میں 2روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام تک امریکی ڈالر 1 روپیہ 60 پیسے اضافے بعد 172 روپے78 پیسے پر بند ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1450041366927532035
دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھائی رہی جس کےباعث سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک موقع پر مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس44ہزار 990 کی حد تک گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 192 اعشاریہ 8 پوائنٹس کی کمی کے بعد 44ہزار 629 اعشاریہ 45 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4psxdolar.jpg