
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر تگڑا ہوتا گیا جبکہ روپیہ بے وقعت ہونے کا سلسلہ جاری رہا، ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آج صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 227 روپے88 پیسے ہو گئی ہے۔ جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 21 پیسے زیادہ ہے۔ کل کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1612749771516837888
دوسری جانب اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو ڈالر کی قیمت 270 روپے سے زائد ہے اور بلیک میں خریدا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 296 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 801 پر آگیا ہے۔ یہ کاروباری مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر صفر اعشاریہ 73فیصد کا اضافہ ہے۔
آج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 40ہزار 986 تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم اس کی سطح 40ہزار 504 تک دیکھی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1dollrinree.jpg