ڈالر ز اسمگلنگ کی خبریں، طالبان حکومت نے کرنسی کنٹرول آرڈرجاری کردیا

dolajhshshaiah.jpg

ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت نے ایکشن لے لیا، اسمگلنگ روکنے کیلئے کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر ہر مسافر کو زیادہ سے زیادہ 5ہزار ڈالر اور زمین راستوں سے افغانستان میں داخل ہونے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 500 ڈالرز لے کر آنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح اگر کسی کو ڈالرز اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو 10 لاکھ ڈالر اسمگلنگ کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ایک لاکھ ڈالر اسمگل کرنے والے کو ایک ماہ قید کی سزا ہوگی، ایک لاکھ ڈالر سے کم کی اسمگلنگ کی کوشش کرنےو الوں کو 10 دن کی قید کی سزا دی جائے گی۔

کرنسی کنٹرول آرڈ میں افغان حکومت نے مسافروں کو افغانستان سے سونا، قیمتی نوادرات اور بیش قیمت پتھر دوسرے ممالک لے جانے پر بھی پابندی لگادی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں اور اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء ضبط کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے ایک روز میں تقریبا 50 لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل کیے جارہے ہیں، یہ اس لیے ہورہا ہے کیونکہ
 

Back
Top