
حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر کے دھڑام سے نیچے گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کی کمی ہوئی ہے اور ڈالر 297 روپے 96 پیسے پر آگیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1702278927694356861
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے کی کمی سے 298 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 59 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 650 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arm1y1y11.jpg