
ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث معاشی صورتحال شدید ابتر ہوگئی ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں شدید دیکھی گئی ہے تو دوسری طرف روپے کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست فاش کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی کیفیت سے آج ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید منفی رہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز210 روپے 95 پیسے کی سطح پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 4روپے 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548997552166641664
ایسی ہی صورتحال اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھی گئی اور آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایک موقع پر آج کاروبار کے دوران انڈیکس42ہزار74 پوائنٹس تک اوپر اور 41ہزار275 پوائنٹس تک نیچے گیا تاہم کاروبار کا اختتام707 اعشاریہ80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41ہزار367 اعشاریہ11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr-psx111.jpg