
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی۔۔ ڈالر ایک بار پھر 200 سے تجاوز کرگیا
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2.58 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 200روپے50پیسے کا ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1533734112959377409
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے تک فروخت ہورہا ہے
توقع کی جارہی تھی کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر آئی ایم ایف کی طرف سے مثبت ردعمل آئے گا اور ڈالر کی قیمت مزید نیچے آئے گی۔ کچھ روز تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی لیکن گزشتہ کچھ روز سے ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کچھ بہتری دیکھنے میں آئی اور اب تک 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کا اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 558 کی سطح پر پہنچ گیا
کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی لیکن اسکے بعد سٹاک مارکیٹ نے ریکورکرنا شروع کردیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-11j1j1.jpg