Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)

دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی کے اسباب مختلف ہو سکتے ہیں مگر چند اسباب مشترک ہوتے ہیں
دوستو ، صرف مہنگائی کا رنڈی رونا رونے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی . کم از کم ہمیں سمجھنا چاہئے کے مہنگائی کی وجوہات کیا ہوتی ہیں . جب آبادی بڑھے گی تو ڈیمانڈ بڑھے گئی . جب اشیاۓ جنس کی پاکستان سے افغانستان اسمگلنگ ہو گی تو ملک میں اشیاء کا اسٹاک کم ہو گا . ذخیرہ اندوزی ملکی نظام کی ناکامی سمجھی جاتی ہے . جب گورنمنٹ نوٹ چھاپتی جائے گئی تو زر کی ویلیو ختم ہو جائے گی . قرضہ بڑھنے سے ملک کی کرنسی دھڑام سے گر جاتی ہے . تیل ، دالیں اور بیشمار کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں . حکومت جس مرضی پارٹی کی ہو ، جب تک بنیادی اسباب کا حل نہ نکلے مہنگائی کسی بھی ملک میں ختم نہیں ہو سکتی . پاکستان کی طرح جب کوڈ وباء اور جنگوں کی وجہ سے امریکہ کا قرضہ بڑھا تو کرنسی گر گئی . حکومت نے ١٠ ٹریلین مارکیٹ میں پھینکا جس سے منی سپلائی بڑھ گئی اور ڈالر کی وقعت ختم ہو گئی . اس وجہ سے امریکہ میں مہنگائی بڑھ رہی ہے
ٹورنٹو کینیڈا میں ایک کمرے کے مکان کا کرایہ ایک ہزار ڈالر تھا . صرف پانچ سالوں بعد کرایہ دو ہزار ڈالر تک پہنچ چکا ہے . ساری تنخواہ کرایہ اور گاڑی کی انشورنس میں ختم ہو جاتی ہے . باقی کام کریڈٹ کارڈ سے پورا ہوتا ہے یا بچوں کے وظیفہ سے نقصان پورا کیا جاتا ہے . یہ سب حقائق آپکو مین سٹریم میڈیا نہیں بتائے گا نہ کوئی یو ٹیوب والا . اپ لوگوں نے بھی پڑھنا نہیں مگر حقائق بتانا میرا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی
Causes of Inflation Demand-pull and cost-push factor along with
Growing Economy, Expansion of the Money Supply, Government Regulation, Managing the National Debt, Exchange-Rate Changes. ...
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/1Xc7gvFP/Logo.png