
آج ایک طویل عرصے بعد روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، روپے کی قدر آج نہ بڑھی نہ کم ہوئی۔ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1456575503989620737
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا تھا لیکن آج کاروباری دن کے آغاز پر کمی دیکھنے میں آئی لیکن اسکے بعد استحکام رہا۔
آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، سٹاک مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کے بعد 76 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

ایک موقع ایسا بھی آیا جب سٹاک مارکیٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 47,608.46 پر پہنچ گیا لیکن اسکے بعد مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آنا شروع ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
جمعے کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 13 ہزار 52 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 3 ہزار 52 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ آج حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx-dollar-pkr2131.jpg