ڈالر، گندم و یوریا کی اسمگلنگ، بالآخر وزارت خزانہ نے نوٹس لے لیا

dollahh1.jpg

وفاقی وزارت خزانہ نے ڈالر ، گند م اور یوریا کی افغانستان اسمگلنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم وزارتوں اور وفاقی اداروں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری داخلہ وخزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے، کسٹمز اور وفاقی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال، گندم، یوریا اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں انسداد اسمگلنگ کے نظام کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں موجود تمام شرکاء نےگندم ، یوریا اور کوئلے کی درآمد کی نام پرکی افغانستان اسمگلنگ کے معاملے پر تشویش اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج، سول اداروں اور کسٹمز کی بھاری نفری کی تعیناتی ، 50 ارب سے زائد کی لاگت سےسرحد پر لگائی گئی باڑ کے باوجود اسمگلنگ جاری ہے، شرکاء نے اعتراف کیا کہ اتنی طویل سرح کی نگرانی انسانی لحاظ سے مشکل ہے تاہم مشکل ہونے کے باوجود اسمگلنگ کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معاملے میں تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، کوئی بھی ایک ادارہ کسی دوسرے ادارے کے تعاون کے بغیر اسمگلنگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا،وفاقی وزیر داخلہ نے تمام اداروں کو اپنے معمول کے فرائض کے ساتھ ساتھ ملکی مفاد میں سرحدوں پر حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مربوط انداز میں اقدامات کرنا چاہیے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
جو بتی بنا کر ساقے نے لے لیا ہے وہ ۔۔۔۔۔ نوٹس ہے؟
 

Back
Top