ڈار کو کابینہ ارکان کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نہ کرنیکا بیان مہنگا پڑگیا

isahqiaa.jpg


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نا کرنے کا بیان مہنگا پڑگیا ہے،ٹویٹر پر سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ ارکان اور سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام نہیں کریں گے۔

اسحاق ڈار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا، صارفین نے اسے حکومت کی ڈرامہ بازیاں قرار دیتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اور پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موجودہ حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی سلیم صافی نے بھی اس بیان پر وفاقی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان ڈراموں کے بجائے فیصلہ کریں کہ جن کی اولادیں اور کاروبارباہر ہیں وہ پاکستان میں اہم عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتے، ایک ارب سے زائد اثاثے رکھنے والوں کیلئے ون ٹائم خصوصی ٹیکس کا قانون بنائیں، سرکاری عمارتیں نیلام کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1633787462395854853
رہنما پی ٹی آئی اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ کابینہ اور سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نہیں کرسکتی تاہم سرکاری سیمینار فائیو اسٹار میں ہورہا ہے۔ واہ واہ زندگی۔
https://twitter.com/x/status/1633742356032757763
نعمان پٹیل نے اسحاق ڈار سے ڈرامہ بازیاں بند کرنے اور لوٹی دولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1633805938594574339
ایس حیات نے بھی اس اقدام کو ڈرامہ بازی قرار دیا اور کہا کہ جو کرنا چاہیے حکومت میں اس کی ہمت نہیں ہے، آپ بس قوم کو نچوڑ نچوڑ کر اپنی عیاشیاں جاری رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1633791980655312896
ایک اورصارف نے کہا فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام نا کرنے کے اقدام کا اعلان فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کیے گئے سیمینار میں کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1633752743222341632
ایک اور ٹویٹر اکاؤنٹ سے فائیو اسٹار ہوٹل میں سرکاری خرچے میں منعقد اس سیمنیار کی جانب ہی نشاندہی کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1633749554163249153
 

Back
Top