
وفاقی حکومت نے 75ویں یوم آزادی پر لوگو ڈیزائن کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جیتنے والے خوش نصیب کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکشنز کی جانب سے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی کی مناسب سے لوگو ڈیزائن کے مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے، بہترین لوگو ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر کو حکومت پاکستان کی جانب سے 5لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1524337654581850112
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکشنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلوں میں حصہ لینے والے افراد 15 مئی تک اپنے ڈیزائن کردہ لوگو دی گئی ای میل پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ایک پوسٹ شئیر کی جس کے مطابق لوگو ڈیزائن جیتنے والے خوش نصیب کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا،15 مئی سے پہلے لوگو کا ڈیزائن [email protected] پر ای میل کیا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1524333882711105536
انہوں نے کہا کہ لوگو ڈیزائن کے حوالے سے معلومات ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/logi1h1h11.jpg