
چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کی رضامندی ظاہر کردی,امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں,جن میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہے۔
چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا جبکہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا,چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرا دی,تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن اور ری پروفائلنگ متعلق پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی پی پیز کے کنٹریکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جو ہمارے فائدے میں نہیں ہوں گے انہیں خیر باد کہہ دیں گے تاکہ عوام پر سے بوجھ ختم ہو,بجلی کے معاہدوں پر یک طرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، حکومت پاکستان نے آئی پی پیز کو گارنٹیز دے رکھی ہیں، ہم ایسی قوم ہیں جوعالمی معاہدوں کی پاسداری کرتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2chinateeiposkskola.png