چین کی کار ساز کمپنی کا پا کستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

2bydeseaalapakistan.png

چین کی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا, کمپنی پاکستان کے 3 بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں فلیگ شپ اسٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی اور 3 سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرے گی اور رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں 2 ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت 3 ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔

کمپنی کے مطابق بی وائے ڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی,جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو پاکستان کا پہلا نیو انرجی وہیکل اسمبلنگ پلانٹ ہوگا,بی وائی ڈی کے پاکستانی مارکیٹ میں داخلے سے نہ صرف ملک میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں کا اثر و رسوخ بڑھے گا بلکہ توانائی کی منتقلی اور ماحول دوست ترقی کے شعبوں میں ترقی میں بھی مدد ملے گی۔


چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری سے جون تک چین کی نئی الیکٹرک مسافر گاڑیاں دنیا کے 64.5 فیصد حصے کا احاطہ کیے ہوئے تھیں۔ چینی ساختہ نئی گاڑیاں دنیا میں اہم مارکیٹ پوزیشن پر ہیں۔ گزشتہ 10 برس میں چین کی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل 9 برس دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔
 

saleema

Senator (1k+ posts)
Es se pehlay 65 billions or phir 100 billions dollars ne aana tha, pehlay Woh paysay ajayay toh phir log electric cars or rikshay ayengay....es khabar Ka ek he jawab hai ......ghanta
 

Back
Top