
ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، چینی کی قیمت میں تیزی سے بڑھنے کے رحجان میں کمی نظر آرہی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے 88 روپے کلو ایکس ملز ریٹ پر چینی مارکیٹ میں بھیجی جو ملک کی باقی شوگر ملوں سے ایک دو روپے کلو سے زیادہ نہیں تھی،سب سے کم ریٹ لوئر سندھ کی شوگر ملوں کے سامنے آئے جو 86روپے کلو تک رکھے گئے۔
صرف سنٹرل پنجاب کی شوگر ملوں کی چینی کے ایکس ملز ریٹ 87روپے پچاس پیسے کے پی کے مقابلے میں نصف روپیہ فی کلو کم کئے گئے، جنوبی پنجاب کے شوگر ملز مالکان نے86روپے پچاس پیسے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ پر چینی ڈیلروں کو بھیجنے کیلئے دی اور اپر سندھ کی شوگر ملوں نے چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 86روپے پچاس پیسے فی کلو پر کی۔
دوسری جانب ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تیزی سے جاری ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،سبزی پھل دالیں ہر شے غریب کی پہنچ سے دور ہیں، جبکہ گیس بحران کے باعث عوام مہنگے متبادل ایندھن ذرائع کے استعمال پر مجبور ہیں،سال نو کے آغاز پر ہی حکومت نے عوام کو مہنگے پیٹرول کا تحفہ دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھادیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sugraprceemildec.jpg