
چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کا معاملہ، ترجمان الیکشن کمیشن نے پراپیگنڈہ کو بےہودہ و گمراہ کن قرار دیدیا
ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش سے متعلق اخراجات کے حوالے سے خبروں کو بے ہودہ اور گمراہ کن پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول بے ہودہ، گمراہ کن اور گھٹیا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے منسٹرز کالونی میں ایک پلاٹ الاٹ کیا تھا، تاہم چیف الیکشن کمشنر کی جانب اسے پلاٹ کیلئے بھی کوئی رقم نہیں لی گئی۔
ترجمان الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ ایک منظور شدہ پراجیکٹ ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اس منصوبے کو فی الحال کینسل کردیا ہے، تاہم اس پلاٹ پر اگر کام شروع کربھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں کسی بھی صورت مکمل نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں حکومت اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ الیکشن نہیں کرواسکتے، وہیں دوسری جانب الیکشن کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے پیسے خرچ کیے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp-election-pak-home-dc.jpg