چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیوں کی؟

imahi1i1h11.jpg


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سپریم کورٹ آمد، چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی،

چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی، ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ میں ججز گیٹ سے داخل ہوئے،ملاقات کا مقصد عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں قانونی رکاوٹیں تھیں۔

ملاقات میں میں حلقہ بندیوں سمیت عام انتخابات کی تیاریوں پر گفتگو، بلدیاتی انتخابات میں قانونی رکاوٹوں،مختلف عدالتوں میں زیرسماعت الیکشن کمیشن کیسز بارے بھی بات چیت کی۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو پیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے نے کہا کہ وکیل اگر آنہیں سکتے تو انکا وکالت نامہ کینسل کردیں کیا، عمران خان اور دوسرے کہاں ہیں؟
 

Back
Top