
تحریکِ انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی لاہور کے عہدے داروں کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تنظیمی قیادت کی سرزنش کی ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے عہدے داروں کی جانب سے لبرٹی کے جلسے میں بھی کارکنوں اور عوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔ تنظیم کے لاہور کے عہدیداروں پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ آئی ایس ایف کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے سے روکتے اور فیصلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
عمران خان نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ آئندہ آئی ایس ایف اپنے معاملات پر تنظیمی قیادت کو جوابدہ ہو گی، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کو تیز کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ عوام تک امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی اور رجیم چینج کی حقیقت پہنچائی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6khantaish%20meaagay.jpg