
بلوچستان ہائی کورٹ نےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کے انتخاب اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب پر تا حکم ثانی حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن روکنے کا حکم دیا اور سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ نے عدالتی فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر عوام کو آگاہ کیا۔
خیال رہے کہ پی سی بی کی ایڈہاک مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہونے کے بعد 27 جون کو نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں الیکشن ہونا تھا، واضح امکان تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ایک بار پھر دوبار چیئرمین منتخب ہوجائیں گے، مگر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور الیکشن کے انعقاد کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے تک چیئرمین کے الیکشن کو ملتوی اور بورڈ آف گورنرز کو معطل کیا جائے،چیرمین کا انتخاب غیر قانونی عمل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15zakakakasharafaaffaf.jpg